Header Ads

لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی



لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی


حلقہ پی پی 154 کے علاقے باٹا پور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔





لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی، حلقہ پی پی 154 کے علاقے باٹا پور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ حلقہ پی پی 154 کے علاقے باٹا پور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے پر حملہ کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 154 کے علاقے باٹا پور میں منگل کی شب مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔


باٹا پور کے علاقے میں ریلی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں لیگی رہنما کے بھائی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ منگل کو کسی سیاسی سرگرمی پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے میں فائرنگ سے قبل بلوچستان کے شہر سبی میں تحریک انصاف کے جلسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔










 

No comments

Powered by Blogger.